بنوںمیں معاہدے کے تحت اتارے گئے ٹرانسفارمرزواپس نصب

جمعہ 16 نومبر 2018 21:27

بنوں۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) علاقہ پائندہ خیل بنوںمیں ایریگیشن کے لئے مستقل اتارے گئے ٹرانسفارمرکو ایک متفقہ معاہدے کے تحت واپس کرکے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی واپس لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی ہدایت پر علاقہ پائندہ خیل میں ایریگیشن کیلئے استعمال ہونے والے ٹرانسفارمر ، جس کو 7لاکھ روپے بقایاجات کی مد پچھلے دنوں اتارا گیا تھا اورمالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی اب مالکان نے 1لاکھ 10ہزار روپے یکمشت ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کے پاس جمع کردیئے جبکہ باقی رقم 50ہزار روپے قسطوںمیں ماہانہ ادا کرنے کیلئے راضی ہوئے جس کے نتیجے میں ان کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی گئی جبکہ ٹرانسفارمر بھی مالکان کو واپس دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں