بنوں، اقوام ممند خیل وزیر اور داودشاہ بنوچی کے درمیان بجلی کا تنازعہ، اقوام بنوں کے مشران کی مداخلت پر اقوام نے پانچ روز تک لشکر کشی ختم کر دی

جمعرات 17 جنوری 2019 19:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) اقوام ممند خیل وزیر اور داودشاہ بنوچی کے درمیان بجلی کا تنازعہ، اقوام بنوں کے مشران کی مداخلت پر اقوام نے پانچ روز تک لشکر کشی ختم کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرم گڑھی پاور ہاوس سے منسلک اقوام داودشاہ اور ممند خیل کے درمیان بجلی کے تنازع پر خونریز تصادم واقعہ ہوئی تھی جس میں دونوں اطراف سے سات افراد زخمی ہو ئے تھے جمعرات کے روز دونوں اقوام نے مسلح لشکر کشی تیار کرکے ایک دوسرے کے باشندوں کی پکڑ دھکڑ کا اعلان کیا کسی بھی تصادم سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں پھیلی ہو ئی تھی معاملہ کو حل کیلئے اقوام بنوں کے مشران اور پولیس آفسران نے سرجوڑ کوششیں کیں پہلے اقوام داودشاہ کے ساتھ پیپل بازار میں جرگہ کیا ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیر علی باز خان اور ویلج کونسل چیئرمین ضیاء اللہ خان نے مشران کو اپنی تحفظات سے آگاہ کیا کہ اقوام ممند خیل نے اُن کی بجلی سپلائی منقطع کر دی ہے مشران کی منت سماجت پر ملک شیر علی باز خان نے روڈ سے مظاہرین کو واپس بلا لیا اس کے بعد جرگہ مشران نے داود شاہ کے تحفظات کو لیکر کرم گڑھی کے مقام پر اقوام ممند خیل کیساتھ مذاکرات کئے اقوام ممند خیل کے مشران ڈسٹرکٹ کونسلر ملک میر شماد خان نے الزام عائد کیا کہ داودشاہ قبائل بجلی کا غیر ضروری استعمال کر رہی ہے ہم صرف ایک صورت میں بجلی بحال کر ا سکتے ہیں کہ پانچ دن میں ہمارے لئے بجلی لائن الگ کیا جائے جرگہ مشران کی یقینی دہانی پر ممند خیل نے بجلی لائن بحال کرا دی آ ج ایک مرتبہ پھر اقوام بنوں کے مشران اور دونوں اقوام کے مشران مل بیٹھ کر معاملے کا مستقل حل نکال لیں گے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں