بنوں، قبائل کے رواج سے ہم کسی صورت بھی رو گردانی نہیں کر رہے ہیں، ڈی ایس پی اسد خان

پیر 22 اپریل 2019 22:43

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) قبائیل کے رواج سے ہم کسی صورت بھی رو گردانی نہیں کر رہے ہیں ہمیں جو رینک لگائے گئے ہیں وہ ہم نے خود نہیں لگائے بلکہ یہ ہمیں ائی جی پولیس نے خود لگائے ہیں مجھے جو نوکری ملی ہے وہ مجھے اپنے خاندان کی وجہ سے ملی ہے اس قبل میرے خاندان کو میجر کا عہدہ مل چکا ہے جس سے سارا علاقہ واقف ہے کسی نے ثابت کیا کہ رینک میں خود لگائے ہیں تو قوم کے ہر جرم کے لئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار پولیس میں ضم ہونے والے خاصہ دار فورس کے ڈی ایس پی اسد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ میرے ساتھ ذاتی عناد کی بنا پر میرے خلاف ہیں حالانکہ میں نے تمام قبائل کے خاصہ داروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ائندہ بھی لڑیں گے انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا فیصلہ سر انکھوں پر لیکن ہم نے کوئی غیر قانونی اقدام نہیں اٹھایا ہے جس کے لئے ہم کسی بھی فورم پر جواب کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس کی تائید کرتے ہیں کہ پورے فاٹا میں ضم ہونے کے لئے بعد لیوی اور خاصہ دار فورس کو وہی مراعات اور تنخواہیں دی جائیں جو پولیس کو دی جا رہی ہیں اور ہمیں گریڈ بھی اسی تناسب سے دیا جائے

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں