بنوں:تاجروں نے دوسرے روز بھی ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دو روز میں ڈاکوئوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں ہفتے کے روز سے شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کردیا

جمعرات 23 مئی 2019 21:36

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ضلع بنوں کے تاجروں نے دوسرے روز بھی ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دو روز میں ڈاکوئوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں ہفتے کے روز سے شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کردیا ضلع بنوں کی تمام تاجر تنظیموں کا ہنگامی اجلاس مصالحہ منڈی مسجد میں منعقد ہوا جسکے بعد تاجروں نے احتجاجی جلوس نکالا،نعرے بازی کی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ضلع بنوں کے صدر ملک مقبول خان،چیمبر آف کامرس کے صدر شاہ وزیر خان،آل شاپ کیپر یونین کے ضلعی صدر گل پیر،انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام قیباز خان،جائنٹ سیکرٹری فرمان نیاز خان،مصالحہ منڈی کے صدر حاجی شیر علی خان اوردیگر رہنمائوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ مضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں جہاں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جاتے ہیں دن دیہاڑے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر تاجر سے پانچ لاکھ روپے کا تیلا لیکرفائرنگ کرتے ہوئے بھرے بازار سے فرار ہوجاتے ہیں دوسری طرف فوڈ والے بھی تاجروں کو پانچ ہزار سے 25ہرور روپے تک جرمانہ کرکے لوٹتے ہیں لہذا ہم مذید فوڈ والوں کے ظالمانہ جرمانے اور ناجائز چھاپے بھی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایچ او تھانہ سٹی کی جانب سے دو دنوں میں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پراپنا احتجاج دو دن کیلئے مئوخر کرتے ہیں لیکن اگر دو دنوں میں انہوں نے ملزمان گرفتار نہ کئے تو ہم ہفتے کے روز سے شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاجی تحریک شروع کریں گے اس موقع پر ضلعی رہنما گل پیر نے کہا کہ ہماری دشمنیاں ہیں اور کچھ سازشی عناصر پولیس کو ہمارے خلاف منشیات فروشی،بھتہ خوری اور سود خوری کی بے بنیاد درخواستیں دے رہے ہیں حالانکہ ہم 20قبل بنوں سٹی آئے ہیں اور تجارت کررہے ہیں جبکہ ہمارے قبیلے کے جو لوگ منشیات فروحت کرتے تھے اب انہوں نے توبہ کرلیا ہے اور شرافت کی زندگی گزار رہے ہیں جس پر تاجروں کہا کہ ہم پولیس کو ہر قسم کی صفائی دیتے ہیں کہ گل پیر تاجر رہنما ء ہے اور انکے قبیلے کے افراد نے بھی اب منشیات فروشی سے توبہ کرلیا ہے لہذا پولیس بے بنیاد درخواستوں پر دھیان نہ دیں کچھ سازشی عناصر ذاتی عناد کی وجہ سے تاجر رہنماء کو بد نام کررہے ہیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں