ڈومیل میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی

جمعہ 27 مارچ 2020 22:13

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) کے پی فوڈ اتھارٹی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا بنوں کی تحصیل ڈومیل میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی۔ایک بیکری اور دو گودام سیل۔چیف سیکٹری خیبر پختونخواہ نے کرونا وائرس کے وبا کے سلسلے میں ایک میٹنگ کے دوران ٹاسک فورس بنائی۔جس میں مختلف اداروں کو شامل کیاگیا۔

(جاری ہے)

لاک ڈائون کے پیش نظر ٹاسک فورس نے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر دیں،کے پی فوڈ اتھارٹی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ بنوں نے ڈومیل میں ایک کاروائی کے دوران مختلف گوداموں اور ہول سیل ڈیلرز پر چھاپے مارے۔

اس دوران 20 کلوگرام مختلف ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز جس میں ملک پیک، بسکٹس، کپ کیکس برآمد۔اس کے علاوہ ایک گودام سی تقریبا 40 کلوگرام چائنہ سالٹ برآمد کر لیا گیا۔ایکسپائرڈ اور ممنوعہ ؤسامان بیچنے پرایک بیکری اور دو گودام سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کئے گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں