بنوں پولیس نے تخریب کاری کا خوفناک منصوبہ ناکام بنا دیا

پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقہ ہوید شیخ لنڈک میں بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا

ہفتہ 2 مئی 2020 23:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) بنوں پولیس نے تخریب کاری کا خوفناک منصوبہ ناکام بنا دیا پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقہ ہوید شیخ لنڈک میں بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا بنوں علاقہ ہوید شیخ لنڈک شیخ نزد قبرستان روڈ پر مشکوک بوری پڑھی ہے پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا مخاصرہ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بوری کو چیک کیا جو بارود سے بھری ہوئی تھی جس میں ایک موٹر سائیکل کی بیٹری، ایک دستی بم اور 4/5 کلو بارودی مواد موجود تھا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا اور علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں