ق* بنوں پولیس اور ٹی ایم اے حکام کا چھٹی کے باوجود تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن

ئ*دکانداروں کا سامان اٹھا کر ضبط کر لیا، تجاوزات خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، حکام

اتوار 26 جون 2022 21:10

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) بنوں پولیس اور ٹی ایم اے حکامدوسرے روز اتوار کے چھٹی کے باوجود تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن پولیس اور ٹی ایم اے حکام کا بنوں شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مختلف دکانداروں کا سامان اٹھا کر ضبط کر لیا آج بروز اتوار 26/06/2022 تجاوزات کی خلاف آپریشن کیا گیا ڈی ائی جی بنوں سید اشفاق انور، ڈی سی بنوں کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل اور TMO آلمار خان کی ہدایات کی روشنی میں دوسرے روز بھی آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی (TMA)بنوں کے اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا گیا جس کی نگرانی ایڈیشنل ایس پی سلیم ریاض اور TOR نوید اصغر اور انچارج ٹریفک ریاض خان کر رہے تھے جبکہ عملے کے ساتھ چیف لینڈ انسپکٹرز سلیم خان، حافظ کریم داد خان، عصمت اللہ خان، بلڈنگ انسپکٹرز عمر حیات شاہ، شاکر اللہ خان، جمشید خان، اسسٹنٹ عمران عباس بھی موجود تھے آپریشن کے دوران بنوں شہر کے مختلف بازاروں یعنی قصابان گیٹ، بیرون پریٹی گیٹ، بیرون لکی گیٹ، پرانا سبزی منڈی، بکرا منڈی، مال منڈی، اللہ چوک میں تجاوزات اور انے جانے میں رکاوٹ بننے والی اشیاء کو ہٹا کر اور سامان کو ضبط TMA بنوں آفس لے آئے یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا جائے دکانداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے حدود میں رہیں اور ہمیں ان کے خلاف اپریشن کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اس موقع پر دکانداروں سے ضبط شدہ سامان کو میونسپل کمیٹی لایا گیا

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں