۔امن و امان کے قیام کیلئے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھانا ہوگا تب امن آئے گا خوشحالی آئے گی،میجر جنرل ذوالفقار علی

پیر 13 مئی 2024 19:45

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے باچا خان ہال بنوں کینٹ میں مشران کے منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھانا ہوگا تب امن آئے گا خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع ملیں گے میں مانتا ہوں کہ امن لانے کی ذمہ داری سیکورٹی فورسز کی ہے لیکن عوام کا ساتھ دینا بھی ضروری ہے شدت پسند تب باہر سے آتے ہیں جب ان کو اندر کی سہولت کاری میسر ہواس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل, ڈی آئی جی بنوں ریجن قاسم علی خان,بریگیڈیئر محمد طیب, ڈی سی بنوں شاہ سعود خان اور ڈی سی لکی مروت رحمت علی وزیر بھی موجود تھے بنوں کے مشران ملک شرین مالک, ملک یوسف خان,ملک مویز خان,ملک میر شمد خان,ملک دل نواز خان,شاہ وزیر,ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی, مولانا عبدالغفار قریشی,نوروز علی کربلائی, ملک نصیب الرحمن وزیر,مولانا طیب شاہ بخاری و دیگر نے جی او سی کو بنوں کے امن و امان و دیگر بنیادی مسائل سے آگاہ کیامیجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے کہاکہ کوئی بھی بندوق کے زور سے کام کرے گا اس کے خلاف ریاست کارروائی کرے گی ریاست امن و امان کے قیام اور عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ہمیں آگے بڑھنا ہے اور عوام کو امن,خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اُنہوں نے کہاکہ میری تعیناتی کو پانچ ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے شروع دن سے دل کررہا تھا کہ بنوں آجاوں لیکن مصروفیات کی وجہ سے دیر ہوئی آج کے آنے کا مقصد آپ کے مسائل غور سے سننا اور اس کا حل نکالنا ہے امن و امان کے قیام کے ساتھ آپ کے دیگر مسائل حل کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور متعلقہ آفسران کے نوٹس میں لاؤں گا بہت جلد مشران کا ایک قومی گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں منعقدہ کراوں گا بنوں کے جانی خیل اور بکاخیل جاکر ان کے علاقے کے مسائل سنوں گا اور حل کراوں گا امن و امان کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے فوج بلاضرورت کہی نہیں جاتی جہاں ضرورت پڑتی وہاں جانا ضروری ہوتا ہے بکاخیل اور جانی خیل میں دہشت گردی اندر ہی سے ہے کچھ علاقے میں باہر سے آئے ہیں بدقسمتی ہے یہ ان کی سہولت کاری کی جاتی ہے جرگے کا نظام مضبوط اور روایتی ہے فعال کرائیں گے فوج اور پولیس عوام کے ساتھ کھڑی ہے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا پورے علاقے میں امن لانا ہے خوشحالی لانی ہے عوام کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے میں چاہتا ہوں کہ جانی خیل اور بکاخیل کے بچے آفیسرز ہوں ڈاکٹرز اور انجینئرز بنے میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں