ٰبارکھان ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کوئلے سے لوڈ ٹرک پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کر دیئے

اتوار 25 دسمبر 2022 18:35

5کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2022ء) بارکھان کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کوئلے سے لوڈ ٹرک پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کر دیئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے سے کوئلہ لیکر پنجاب جانے والے ٹرک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بارکھان کے علاقے چھپر میں فائرنگ کردی جس سے ٹرک کے ٹائر پھٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں