بارکھان ،زمینداروں کا ڈاکٹرعبدالراحیم کی قیادت میں بجلی کی اٹھارہ گھنٹوں سے زائد طویل لوڈشیڈنگ اور واپڈا اہلکاروں کے ناروا سلوک وبھتہ خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:34

بارکھان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) بارکھان کے زمینداروں نے ڈاکٹرعبدالراحیم کی قیادت میں بجلی کی اٹھارہ گھنٹوں سے زائد طویل لوڈشیڈنگ اور واپڈا اہلکاروں کے ناروا سلوک وبھتہ خوری کے خلاف ڈسٹرکٹ کمپلکس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود اہلکاروں کو ماہوار لاکھوں روپئے ہر فیڈر بھتہ دیتا ہے اسکے باوجود بھی بجلی صرف چھ گھنٹے وہ بھی ٹریپنگ کے ساتھ دی جاتی ہے۔

وولٹیج کی کمی کے باعث بجلی کی موٹرز اور پمپ جل جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے زمیندار تباہی کی جانب جارہے ہیں۔اور واپڈا اہلکاروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالمتین اور ایکسین واپڈا لورالائی سے مزاکرات کے بعدلوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بھتہ خورملازمین کیخلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کو ختم کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں