ڈپٹی کمشنر بارکھان بلال شبیر کی زیر صدارت ڈیپیک میٹنگ پولیو مہم کا اہم اجلاس ، پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا

جمعرات 7 ستمبر 2023 21:25

+بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان بلال شبیر کی زیر صدارت ڈیپیک میٹنگ پولیو مہم کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر بارکھان ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر الدین ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالما جد ،ڈی ایس پی مرید بگٹی ڈبلیوایچ او کے ڈی، ایس او ، ڈاکٹر محجیب بگٹی، ڈی ایس او ،ڈاکٹر وزیر حسنی ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ ای غلام رسول ،ڈی سی آفیس سپریٹنڈنٹ حبیب خان کھتران سمیت دیگر تمام محکموں کے سربراہان یو سی ایم اوز نے شرکت کی اجلاس میں آنے والی پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ڈی ایچ او بارکھان نے پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوکر 6 اکتوبر 2023 پانچ روز تک جاری رہیگا پولیو کے اس مہم میں ضلع بارکھان کے دو تحصیل 9 یونین کونسلز میں 47252 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں محکمہ صحت کے کل126, ٹیمیں حصہ لیں گے جو پورے ضلع میں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ڈپٹی کمشنر بارکھان بلال شبیر صاحب نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس موضی مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرت پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعرائ ادبائ کی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمداری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائی

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں