ق*ُبارکھان،جشن عید میلاد النبی 12ربیع الاوّل مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا

ہفتہ 30 ستمبر 2023 20:55

qبارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) مرکزی میلاد کمیٹی بارکھان کے ضلعی صدر حبیب خان کھیتران ودیگر ممبران کی جانب سے جشن عید میلاد النبی 12ربیع الاوّل مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ اس سلسلے میں ضلع بارکھان شہر سمیت رکنی میں بھی ریلیاں نکالی گئیں مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے مرکزی جلوس سبزی منڈی بارکھان سینکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دربار بابا آخوند اختتام پذیر ہوئی۔

پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی مرید بگٹی کی زیرنگرانی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جلوس کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے پروقار تقریب جشن عیدمیلاد النبی کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خاص علامہ فداحسین تھے۔تقریب میں علامہ قاری ساجد۔

(جاری ہے)

علامہ طفیل۔مولانا سید صدیق شاہ ودیگرعلماء کرام و عشقان رسول بڑی تعداد میں شریک تھے۔

جشن عیدمیلادالنبی اور میلاد پر علامہ طفیل۔اور علامہ فداحسن نے خصوصی بیان فرمایا۔اس موقع پرعاشقان رسول بڑے جوش وجذبے سے جھنڈے لہراتے ہوئے یوم آمد مصطفی پرخوب نعرے بازی کرتے رہے۔تقریب کا اختتام اجتماعی دعا اور تقسیم لنگر سے ہوا۔اس کے علاوہ ضلع بھر کی مساجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران علماء کرام و خطیب اور مشائخ عظام ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ پر روشنی ڈالیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں