مالاکنڈ کیلئے منظوری ہونیوالی خواتین یونیورسٹی کیمپس کا قیام ایک ماہ کے اندر مکمل کراکرباقاعدہ کلاسیں شروع کی جائیں گی ،پروفیسر گل زمان

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:04

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء)مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر گل زمان خان نے کہا ہے کہ ضلع مالاکنڈ کیلئے منظوری ہونے والی خواتین یونیورسٹی کیمپس کا قیام ایک ماہ کے اندر مکمل کراکرباقاعدہ کلاسیں شروع کی جائیں گی ممبرقومی اسمبلی جنید اکبر خان اور مشیر وزیر اعلیٰ شکیل خان کے ہمراہ وومن یونیورسٹی کیمپس کے لیے مختلف جگہوں کے انتخاب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنیدا کبر خان کا کہنا تھا قوم کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ آج پور ا کردیا انہوں نے کہا کہ وومن کیمپس کے قیام سے ڈویژن بھر کے طالبات کو فائدہ حاصل ہوگا کیونکہ اس میں مخلوط سسٹم نہیں اور صرف خواتین ہی اس میں تعلیم حاصل کرے گی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان نے کہا کہ عمران خان کے دورہ تھانہ کے موقع پر وومن یونیورسٹی کا مطالبہ سپاسنامہ پیش کیا تھا جس پر آج عملی کام شروع ہوا ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں