محکمہ تعلیم زنانہ بٹگرام نے این ٹی ایس پاس امیدواروں کی میرٹ لسٹیں ڈی ای او زنانہ کے دفتر میں آویزاں کر دیں

اعتراض کی صورت میں 7 یوم کے اندر شکایات متعلقہ دفتر میں جمع کرائی جا سکتی ہے

جمعہ 21 دسمبر 2018 12:48

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ بٹگرام نے مختلف کیڈر کے این ٹی ایس پاس خواتین امیدواروں کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں دفتر ڈی ای او زنانہ میں آویزاں کر دی گئی ہیں، خواتین امیدوار ڈی ای او زنانہ کے دفتر میں جا کر اس سلسلہ میں دیکھ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم زنانہ بٹگرام کے ترجمان کے مطابق جن خواتین نے سی ٹی، ٹی ٹی، اے ٹی، پی ای ٹی، ڈی ایم، پی ایس ٹی اور قاری پوسٹ کیلئے ٹیسٹ دیا تھا، ان کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں دفتر ڈی ای او زنانہ بٹگرام میں آویزاں کر دی گئی ہیں، اعتراض کی صورت میں 7 یوم کے اندر اپنی شکایات متعلقہ دفتر میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔ مقررہ وقت کے بعد کوئی اعتراض قابل قبول نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں