پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ کا سب کیمپس ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کا دورہ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 14:11

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے ہزارہ یونیورسٹی سب کیمپس بٹگرام کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سب کیمپس بٹگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حکیم خان اور ڈپٹی رجسٹرار یار محمد بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر کو انگریزی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ولی الله خان، بشیر خان اور عثمان خان نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور طلباء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وی سی ڈاکٹر منظور حسین شاہ نے طلباء و طالبات کو یقین دلایا کہ ٹرانسپورٹ، کمپیوٹر لیب اور لائبریری کی سہولت جلد مہیا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بٹگرام کیمپس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور کوآرڈینیٹر حکیم خان، ولی الله خان، ایاز محمد شیرازی، بشیر خان سمیت سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بٹگرام کیمپس کا سٹاف فرض شناس اور اپنے فرائض سے مخلص ہے اور اس سٹاف کی بدولت بٹگرام کیمپس مزید ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں