رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند کی کاوشوں سے ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری اور مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیدیا گیا

منگل 24 دسمبر 2019 15:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2019ء) رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند کی کاوشوں سے ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری اور مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیدیا گیا، باقاعدہ طور پر ٹینڈر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹگرام سے منتخب رکن صوائی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی تاج محمد خان ترند نے عوامی مسائل و مشکلات کے پیش نظر گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول بنہ موڑی کو ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دینے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مذکورہ علاقوں کی عوام کی مسلسل شکایات تھی کہ ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز نہ ہونے کے باعث بیشتر طلباء و طالبات تعلیم کے حصول سے محروم ہو جاتے ہیں جس پر رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند نے اس معاملہ کو اعلیٰ سطح پر اٹھاتے ہوئے مذکورہ سکولوں کی اپ گریڈیشن میں کامیابی حاصل کر لی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں