بٹگرام کی کوزہ بانڈہ پولیس نے بیوی قتل کیس میں نامزد شوہر کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:45

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) بٹگرام کی کوزہ بانڈہ پولیس نے بیوی قتل کیس میں نامزد شوہر کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ کوزہ بانڈہ کے علاقہ بلند کوٹ میں ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر مقتولہ کے شوہر بختیار سید اور بیٹے اظہار شاہ کے خلاف درج ہوئی تاہم دونوں ملزمان واردات کے بعد سے فرار تھے۔ مقتولہ کے والد اور بچوں کی دہائی پر ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ وارث خان نے بمعہ نفری گذشتہ روز کامیاب کارروائی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر مقتولہ کے لواحقین نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں