ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام ،تحسین الله بلامقابلہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم کے صدر منتخب

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:06

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے انتخاب میں تحسین الله بلا مقابلہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم کے صدر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے اعلان کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن ضلع بٹگرام کے ایک ہی گروپ کے صدارتی امیدوار تحسین الله نے مقررہ تاریخ تک الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے، ان کے مقابلہ میں کسی بھی پینل کے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کی روشنی میں تحسین الله کو آئندہ چار سال کیلئے ڈی ایچ کیو درجہ چہارم پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کردیا گیا۔

دیگر کابینہ میں ریاض محمد سینئر نائب صدر، ابراہیم نائب صدر اول، عباد الله نائب صدر دوئم، عابد خان جنرل سیکرٹری، شاہ فیصل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، طاہر نواز جوائنٹ سیکرٹری، بخت تاج فنانس سیکرٹری، جنید خان پریس سیکرٹری، عبدالسلام رابطہ سیکرٹری اور فیض محمد آفس سیکرٹری شامل ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں