بٹگرام میں جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب، تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے ریلی کی قیادت کی

بدھ 15 اگست 2018 22:14

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بٹگرام میں جشن آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ تحصیل ناظم نے ریلی کی قیادت کی۔ بعض دیگر سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں بھی یوم آزادی کے حوالہ سے تقریبات منعقد کی گئی۔ بچوں اور بچیوں نے پرفارم کر کے خوب داد حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں پرچم کشائی کی پروقار تریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خالق ڈی پی او قیصرانی ڈی ای او شوکت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاوید اقبال، اے سی ذاکر اور دیگر نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ قومی ترانہ سنایا گیا اور سکول بچوں نے حمد و نعت، ملی نغموں اور تقریریوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ دریں اثناء منتخب بلدیاتی نمائندوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے جھنڈیوں سے سجی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ایک ریلی کا اہتمام کیا جس کی قیادت تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بڑھ چڑھ کر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں