بٹگرام۔بٹگرام پولیس نے کار چور گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ کار برآمد کر لی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 18:28

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) بٹگرام پولیس نے کار چور گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ کار برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 26.09.2019 کو مسمی سمیع الرحمن ولد عزیزالرحمن سکنہ پھگوڑہ نے اپنے گاڑی الٹو مہران نمبری UT.019 اسلام آباد کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سٹی بٹگرام میں درج کرائی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام امجد علی خان،انچارج انویسٹیگیشن محمد حسن خان بمعہ ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں مستی خان،صدیر بخت رحمٰن عرف ککی،حضرت امام کو ٹریس کرکے کے انکے قبضے سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں