ٹریفک حادثات سدباب کے لئے بٹگرام پولیس نے پرانی ماڈل اور خستہ حال گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

جمعہ 28 اگست 2020 17:47

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2020ء) بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے سدباب کیلئے بٹگرام پولیس نے پرانی ماڈل اور خستہ حال گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے آئے روز حادثات کے شکار ہونے والے پرانی ماڈل اور خستہ حال گاڑیوں کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس بٹگرام کو بھرپور کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے تمام روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی ٹھیک طرح سے فٹنس چیک کیا جائے جو گاڑی چلنے اوراوور لوڈنگ کے قابل نہ ہو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئے روز ٹریفک حادثات سے عوام کو بچایا جا سکے۔

غیر نمونہ نمبر پلٹ،اوورلوڈنگ،بغیر لائسنس،بغیر ہلمیٹ،بغیرکاغذات اور بغیر روٹ پرمٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی سے آگاہ کیا گیا۔ٹرانسپورٹرز کو تیزرفتاری سے گریز کرنے کے حوالے سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں