اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ بٹگرام اور شملائی بازار کا دورہ

پیر 18 مارچ 2024 11:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نےبٹگرام اور شملائی بازار کا دورہ کیا ۔صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ بٹگرام بازار اور شملائی بازار میں کریانہ سٹورز، گوشت، پھل و سبزی فروشوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا اور حکومتی نرخ سے تجاوز یا ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے شکایات ڈیسک کا بھی دورہ کیا اور شکایات کے حوالے سے موقع پر موجود عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں