ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

پیر 18 مارچ 2024 15:09

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام محمدآصف گوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ پیر کو ان کے آبائی گاؤں مست میرا قلندرآباد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی اوز ضلع مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،اپر کوہستان ،تورغراور لوئرکوہستان ،ہزارہ پولیس کے افسران اورجوانوں کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحوم سادہ مزاج،رحم دل،غریب پروراورانسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں