اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بٹگرام کا الائی بازار کا دورہ

منگل 19 مارچ 2024 13:33

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بٹگرام نے الائی بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے اشیا خوردو نوش کے سرکاری نرخناموں پر عمل درآمدودستیابی کو یقینی بنانے اور شکایات کے ازالے کے لئے قائم ڈیسک کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے دورے کے دوران ہوٹل، بیکریز، سبزی و پھلوں کی دکانیں، گوشت اور اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں