ضلعی انتظامیہ کا یوم دفاع کے موقع پردستکاریوں کی نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 31 اگست 2018 17:00

ضلعی انتظامیہ کا یوم دفاع کے موقع پردستکاریوں کی نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ
بھکر۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) ضلعی انتظامیہ نے یوم دفاع کے موقع پر 6 ستمبر کو بھکر جاب بیورو میں دستکاریوں کی نمائش منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے جس کا آغاز صبح دس بجے ہوگا اور یہ نمائش پورا دن جاری رہے گی ۔ اس نمائش میں ضلعی صنعت زار ،دارالامان اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرزکی خواتین کی طرف سے تیارکردہ دستکاریوں کے سٹالز لگائے جائیں گے جن کا مقصد دستکاریوں سے متعلق خواتین کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرناہے ۔

علاوہ ازیں نمائش میں محکمہ صحت ،بہبود آبادی ،لیڈیز ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب کے آگاہی سٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔اس نمائش میں بھکر جاب بیورو کی طرف سے شام کو6 ستمبر کے حوالہ سے خصوصی مووی بھی دکھائی جائے گی ۔نمائش کے احسن انعقاد کیلئے مربوط انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نمائش کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی میںشامل محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود اور ٹیوٹاکے ذیلی اداروں کی خواتین کی تیار کردہ دستکاریوں کی نمائش کیساتھ ساتھ محکمہ بہبودآبادی ،صحت اورتعلیم کے شعبوںکی خدمات کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں