پنجاب پولیس نے سالوں سے درخت کیساتھ جکڑے ہوئے شخص کو بازیاب کروا لیا

متاثرہ شخص کو اس کے اہل خانہ نے جائیداد حاصل کرنے کیلئے اغواء کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 11 مارچ 2021 13:33

پنجاب پولیس نے سالوں سے درخت کیساتھ جکڑے ہوئے شخص کو بازیاب کروا لیا
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 مارچ2021ء) پنجاب پولیس نے سالوں سے درخت کیساتھ جکڑے ہوئے شخص کو  بازیاب کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں پنجاب پولیس نے ایک ایسے شخص کو بازیاب کرایا ہے جس کو سالوں پہلے اغواء کیا گیا اور درخت کے ساتھ زنجیروں سے جکڑا گیا تھا۔ متاثرہ شخص کی پہچان یوسف کے  نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کہ متاثرہ شخص کو وراثت میں ملنے والی دولت حاصل کرنے کیلئے اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کے اہل خانہ نے اس کی دولت ہتھیانے کرنے کے لئے اسے اغوا کیا ۔ ملزمان متاثرہ شخص کے بھائی ہیں جنہوں نے یوسف کو درخت کے ساتھ جکڑ کر رکھا کیونکہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ، مقامی پولیس اس معاملے کی نشاندہی کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مبینہ طور پر اس معاملے میں ملوث افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں