تھانہ سٹی بھکر پولیس کی کاروائی 2 رکنی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 11 موٹر سائیکل برآ مد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 نومبر 2021 17:00

تھانہ سٹی بھکر پولیس کی کاروائی 2 رکنی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 11 موٹر سائیکل برآ مد
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکررانا طاہر رحمّٰن خان کی ہدایت پر   ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر SI محمد اختر بگا ،انچارج CIA سٹاف پولیس انسپکٹر ملک عبدالرزاق گورچھہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی  بین الاضلاعی چور ملزمان مسیمیان ارشد حسین ولد مرید عباس سکنہ کروڑ ضلع لیہ ،ملزم مسمی شہباز ولد نیاز حسین سکنہ کروڑ ضلع لیہ کو گرفتار کر لیا ہے

اور گرفتار ملزمان سے تھا نہ سٹی بھکر کے مختلف علاقوں سے چوری کیے جانے والے 11عددموٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں گرفتار ملزمان بغیر پارکنگ اور لا وارث کھڑے کئے گئے موٹر سائیکل چراتے تھے اور دیگر علاقوں میں جا کر فروخت کردیتے تھے برآمد شدہ موٹر سائیکل بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کئے جائے گئے ۔

(جاری ہے)

اچھی کارکردگی پر DPO بھکر رانا طاہر رحمّٰن خان نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں