بھکر،کورونا ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ جاری

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:29

بھکر،کورونا ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ  جاری
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کورونا سے نجات اور کاروباری نظام کی بحالی کیلئے پاکستان کی سب بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم Reach every Door (Red)کا دوسرا مرحلہ یکم دسمبر تا 31 دسمبر تک جاری ہے جس میں 12 سال سے زائد عمر کے ہر فرد کی ویکسی نیشن ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ نے بتائی ہے انہوں نے بتایا کہ کہ اس ضمن میں ضلعی محکمہ بہبود آبادی بھکرکی چاروں تحصیلوں میں قائم فیملی ویلفیئرز سنٹرز کو کوروناویکسی نیشن سنٹرز کے طور پر ڈکلئیر کرچکی ہے جہاں تربیت یافتہ عملہ ویکسی نیشن کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ فیلڈ سٹاف سنٹر کی حدود میں لوگوں کو اس سلسلہ می ں آگاہی فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وعوام الناس اپنے قریبی فیملی ویلفیئرسنٹر پر جاکر ویکسی نیشن کے عمل میں حصہ لیں اور اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں