ضلع بھکر میں سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی کے قیام سے تھانوں میں غریب اور مظلوموں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں مددملے گی
ڈی پی او بھکر خالد مسعود چوہدری کی سی پی ایل سی کے جملہ ارکان کے اعزاز میں دئیے گئے پرتکلف عشائیہ کے موقع پر گفتگو
بدھ 23 اگست 2017 22:55
(جاری ہے)
یہ بات ڈی پی او خالد مسعود چوہدری نے علامہ قلب محمد علی ہاشمی ممبر سی پی ایل سی کی طرف سے مقامی ہوٹل میں سی پی ایل سی کے جملہ ارکان کے اعزاز میں دئیے گئے پرتکلف عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسی پی ایل سی کے نومنتخب چیئر مین حاجی شیخ محمد ایوب،جنرل سیکرٹری رانامحمد حنیف خان،شیخ محمد یوسف ،ملک عنصر اقبال چھینہ ،رفیق احمد خان نیازی، مجتبی مزمل کھچی ایڈووکیٹ، اظہر شبیر راؤ،عاشق کھوکھر،شیخ انتظارحسین،محمدافضل خان، محمدنعیم گادی،رانا انتظاراحمد اور سی پی ایل سی کے دیگر ممبران کے علاو ہ ایکسین واپڈا محمد منور خان، ڈسٹر کٹ آکائونٹ آفیسر شاہد حسن خان نقوی، ڈ ی ایس پی صدر اسد خان،ڈی ایس پی ہیڈکوآرٹر قلب عباس خان، ڈی ایس پی اکرم خان ،میڈیا اور انجمن تاجران کے نمائندوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے، خالد مسعود چوہدری نے کہاکہ پورے اخلاص کی ساتھ سی پی ایل سی کے ممبران کا انتخاب کیا ہے اور میر ی اس میں قطعی طور پر کوئی ذاتی پسند یا نا پسند شامل نہیں ،انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں ہونے واکے روز مرہ کے جھگڑوں کو بروقت حل نہ کیا جائے تو وہ بعد میں انتہائی پیچیدہ شکل اختیار کرت ہیں جس سے نہ ہصرف پولیس کا وقت جائع ہوتا ہے بلکہ عدالتوں پر بھی مقدمات کا بوتجھ بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں سی پی ایل سی اور مصالحتی کمیٹیاں عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے میں اور بروقت عوامی مسائل کے حل میں پولیس کی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ، انہوں نے کہاکہ سابق سٹی پولیس اسٹیشن بھکرمیں سی پی ایل سی کا دفتر قائم کیا جائے گا ممبران لوگوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے جتنا وقت دیں گے یہ ادارہ اتنا فعال ہوگا،اس موقع پرسی پی ایل سی کے نومنتخب چیئر مین حاجی شیخ محمد ایوب اورجنرل سیکرٹری رانامحمد حنیف خان اپنی پوری ٹیم کی طرف سے ڈی پی او خالد مسعود چوہدری کو یقین دہانی کروائی کہ وہ سی پی ایل سی کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آپ کی سرپرستی میں عوام الناس کو بلاامتیاز بھر پور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،تقریب کے آخر میں علامہ قلب محمد علی ہاشمی ممبر سی پی ایل سی نے دعاکرائی۔
بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
غ*پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی بھکر کے زیر اہتمام بھلمانہ جھوک سامٹیہ گاؤں میں آگاہی سیشن کا انعقاد
سعیداکبرخان نوانی نے زیادہ مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کا ریکارڈاپنے نام کر لیا
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ فلڈ سیفٹی اینڈریلیف پلان کے جائزہ کے سلسلہ میں خصوصی ..
ڈپٹی کمشنر بھکر کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے قائم کردہ امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نورمحمد اعوان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی کارروائی
عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، ڈپٹی کمشنربھکر
پا کستان میں کینو لا کی کا شتکاری کے لئے جد ید ہا رویسٹینگ مشینری متعارف کر وادی گئی
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 93 بھکر، ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا
چیک پوسٹ داجل پولیس کی کاروائی 14 سال قبل چوری ہونے والی گاڑی برامد
بھکر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ