بھکر، تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

جمعرات 19 جولائی 2018 23:07

بھکر، تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ترنگڑانوالہ کے قریب ایم ایم روڈ پر تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق،تفصیلات کے مطابق تحصیل کلورکوٹ کے نواحی علاقہ ترنگڑانوالہ کے قریب ایم ایم روڈ پر تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں پپلاں کے رہائشی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پپلاں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں