بھکر:پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں پر پنجاب کو دوحصوںمیں تقسیم کر دیا

کہیں چھٹیاں اور کہیں کلاسوں کا اجرا کر کے بچوں سمیت والدین کو بھی پریشان کردیا بھکر میں کالجز کو چھٹیاں جبکہ پرائمری سے میٹرک تک چھٹیاں تین جنوری کو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے وزیر اعلی ٰنے کمزور رٹ کا بھانڈہ ہی پھوڑ دیا

جمعرات 23 دسمبر 2021 00:11

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2021ء) پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں پر پنجاب کو دوحصوںمیں تقسیم کر دیا ہے ،کہیں چھٹیاں اور کہیں کلاسوں کا اجرا کر کے بچوں سمیت والدین کو بھی پریشان کردیا،بھکر میں کالجز کو چھٹیاں جبکہ پرائمری سے میٹرک تک چھٹیاں تین جنوری کو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے وزیر اعلی ٰنے کمزور رٹ کا بھانڈہ ہی پھوڑ دیا ہے ،معلومات کے مطابق پنجاب کے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک ہی صوبہ میں دو قوانین بناتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب کے تمام ہائرایجوکیشن سکولز و کالجز کو موسم سرما کی چھٹیاں 23دسمبر سے چھ جنوری تک ہونگی ،جبکہ دوسری جانب پنجاب کی سکولز و ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں پنجاب کو دوحصو ں میں تقسیم کر کے پہلا فیز 23جبکہ دوسرے فیز میں چند اضلاع جن میں بھکر میانوالی،راجن پور،جہلم،مظفر گڑھ،چکوال میں چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا،اس موقع پر پنجاب میں محکمہ ایجوکیشن اور حکومت کے دوہرے معیار پر بچے اور والدین سخت پریشان ہیں اور ایک ہی گاڑی پرایک ہی گھر سے سکول و کالج جانے والے بچے بھی پریشان ہیں ،سوشل میڈیا پر بھی حکومت پنجاب کو نااہل اور کمزور رٹ رکھنے والا وزیر اعلیٰ گردانا جا رہا ہے ۔

ظفر ملک

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں