سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کا ریسکیو 1122بھکر آفس کا دورہ

منگل 5 مارچ 2024 22:51

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)نے ریسکیو 1122بھکر آفس کا دورہ کیا ہے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجئینر محمد عبید اللہ خان اور ریسکیورز نے ڈاکٹر رضوان نصیر کا پرتپاک استقبال کیا،ریسکیو 1122 بھکر کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو آفیسرز،ریسکیو سٹاف اور ریسکیو وولینٹیرز سے بھی ملاقات کی ،ان کی خدمات اور کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

انہوں نے ریسکیو سٹاف کا ٹرن آوٹ اورڈسپلن چیک کیا، ریسکیو1122بھکر آفس کی بلڈنگ، ریسکیو کنٹرول روم اور ایمرجنسی وہیکلز بھی چیک کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریسکیو 1122 بھکر کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ائر ایمبولینس ریسکیو 1122 سروسز سروس کا جلد از جلد آغاز کا اعادہ کیا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے، اس لیے ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں،دورہ کے دوران ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 بھکر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام ریسکیورز کو شاباش دی۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں