ڈپٹی کمشنر بھکر نے چک نمبر 36 ٹی ڈی اے میں مستحقین کو نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم کا عمل شروع کردیا

جمعرات 7 مارچ 2024 14:29

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت ضلع میں حقدار افراد کے گھرانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا عمل تیز رفتاری کیساتھ جاری ہے اس سلسلہ میں ڈسپیچ ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے چک نمبر 36 ٹی ڈی اے میں مستحقین کے گھروں پر مفت راشن تقسیم کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پیکیج کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا مستحقین کے گھروں پر عزت و تکریم کیساتھ راشن کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکنگ پوائنٹس پر بھی کڑی نگرانی برقرار رکھے ہوئے ہیں تاکہ حقداروں تک انکے حق کی رسائی یقینی بنائی جاسکے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 15 مارچ سے پہلے راشن کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا جائے گا اس سلسلہ میں ضلع بھر میں راشن کی تقسیم تیز رفتاری کیساتھ جاری ہے۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں