ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے دیگر شعبوں کی طرح خواتین شجرکاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،ڈپٹی کمشنربھکر

جمعہ 8 مارچ 2024 15:24

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربھکر نے عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں عورت کے مقام اور سماجی ترقی کے عمل میں خواتین کے بھرپور کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر عالمی یوم خواتین کے موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا بھی باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا۔

شجرکاری کے موقع پر ڈی ایف او سید اسد عمران شیرازی کالج پرنسپل فریدہ جعفری بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرنور محمد اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے دیگر شعبوں کی طرح خواتین شجرکاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ملک کو معاشی استحکام کیلئے درکار معاونت کی فراہمی میں اپنے حصہ کا کردار ادا کیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں