بھکر،بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر چیکنگ کے دوران 1000 لیٹر ایرانی تیل برآمد

جمعہ 8 مارچ 2024 17:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ بھکر نے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر 1000 لیٹر ایرانی تیل برآمدکرلیا۔ ڈی پی او بھکر کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔انچارج چیک پوسٹ داجل امیر حسین S.I معہ نیاز حسین Asi نے KPK سے صوبہ پنجاب کیطرف سے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

سمگل شدہ 1000 لٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیاز حسین ASI نے بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک گاڑی (کار) Toyota axio g ماڈل 2008 کو مشتبہ السرقہ جان کر زیر دفعہ 550 ض ف میں لیکر تکمیل فرد کی گئی ہے قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے ۔ڈی پی او بھکر کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نان کسٹم سامان و سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ داجل و پتن ھاے پر پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائےجارہے ہیں۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں