شہر کی خوبصورتی کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے، ڈپٹی کمشنر بھکر

پیر 11 مارچ 2024 20:29

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف و شفاف عمدہ ماحول کی فراہمی کیلئے سوسائٹی کے تمام افراد کو انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،شہر کی خوبصورتی کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے ، ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ضلع کو خوبصورت اور سرسبز وشاداب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پھاٹک کے قریب ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اٹھائے گئے کوڑا کرکٹ کے بعدکھلے میدان میں اجتماعی شجرکاری مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شہر کی معروف سیاسی و سماجی،مذہبی شخصیات،سرکاری افسران،سماجی ورکرز،انجمن تاجران،میڈیا پرسنزاور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اجتماعی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی بہتری کیلئے سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد میں یہاں موجودگی اس امر کی عکاس ہے کہ ضلع کی فلاح و بہبود کیلئے سب یکجا ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ضلع بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے گئے ، امسال بھی لاکھوں پودے لگانے کافاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدف مقرر کردیا گیا ہے ، ہدف کی تکمیل تک ذاتی حیثیت میں نگرانی کروں گا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں