ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے فرضی مشق کا انعقاد

جمعہ 15 مارچ 2024 10:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) ڈی ایس پی سرکل صدر بھکر اللہ نواز خان کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فرضی دہشت گردوں کی ڈسٹرکٹ جیل بھکر پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے موقع پر پہنچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

فرضی مشق میں پنجاب پولیس ،ایلیٹ فورس ،1122 سول ڈیفنس،سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ اور جیل پولیس بھکر نے حصہ لیا۔ڈی پی او بھکر نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر فرضی مشق کو کامیاب بنایا اور یہ ثابت کیا کہ کسی بھی غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے فرضی مشق کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس اور دیگر اداروں کا رسپانس ٹائم کو جانچنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں