یوم شہادت حضرت علی ؓ کے سلسلے میں مرکزی جلوس کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے جامع پلان جاری

پیر 1 اپریل 2024 14:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈی پی او بھکر محمد نوید کے احکامات پر بھکر پولیس نے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے سلسلے میں مرکزی جلوس کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے جامع پلان جاری کردیا ۔ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے کل 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران تعینات کیے گئے ہیں۔01. ایس پی۔ 06 ڈی ایس پی، 10 انسپکٹرز، 42 سب انسپکٹرز، 60 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،84 ہیڈ کنسٹیبلز اور سینکڑوں کانسٹیبل سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

جلوس روٹ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کیلئے ڈیوٹی کو 18 پوائنٹس میں تقسیم کیا گیا ہے اور جلوس میں تمام داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مین چوراہوں پر کنٹینر لگا کر تمام قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کو روکا گیا ہے تاکہ موثر انداز میں چیکنگ کا عمل لایا جاسکے۔

(جاری ہے)

جلوس روٹ کے اطراف میں ایلیٹ پولیس فورس اور محافظ سکواڈ کی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دیں گی۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ ۔سول ڈیفنس ۔واپڈا ۔ ریسیکیو 1122 ٹریفک پولیس ۔خفیہ ادارے و دیگر انتظامی ادارے بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں ریزرو فورس بھی تشکیل دے دی گئی جو بوقت ضرورت فوری ریسپانس دے گی۔ جلوس روٹ کو خفیہ CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ پولیس کے جوان روٹ پر واقع مختلف عمارتوں کی چھتوں پر بھی محافظ کے فرائض سرانجام دیں گئے۔

تمام صورت حال اور ڈیوٹی کی نگرانی و مانیٹرنگ کیلئے آئی ٹی سیل ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر ڈی ایس پی رینک کے آفسیر وائرلیس کنٹرول اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے صورتحال کا مشاہدہ کریں گئے اوران تمام افسران سے رابطہ رکھیں گے جو نگرانی یا پوائنٹ ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔جلوس روٹ کاجائزہ لینے اور انتظامات کا مشاہدہ کرنے کیلئے ڈی پی او بھکر نے کل مکمل جلوس روٹ کا وزٹ کیا۔

ایس پی محمد اکرم خان۔ ایس ڈی پی او صدر بھکر، ایس ایچ او سٹی بھکر اور انچارج سیکیورٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انھیں جلوس کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ ڈی پی او بھکر کا مزید کہنا تھاکہ امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے اور شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے تما م دستیاب وسائل اور ذرائع استعمال میں لائے جائیں گے۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں