بھلوال ،ساتھی اشتہاری ملزم کو قتل کرنے پر ملزم کو سزائے موت ،پولیس افسران جرم ثابت نہ ہونے پر بری

منگل 31 اکتوبر 2023 20:50

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) ایڈیشنل سیشن جج بھلوال رائے لیاقت علی کھرل نے ساتھی اشتہاری ملزم کو قتل کرنے پر ملزم کو سزائے موت جبکہ پولیس افسران کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 20جنوری 2022کو مجرم اشتہاری غلام مرتضیٰ ولد محمد اکبر قوم ککر سکنہ گلاب گڑھ تھانہ میانی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے تھے، ملزم کی والدہ کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف استغاثہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر رائے لیاقت علی کھرل ایڈیشنل سیشن جج بھلوال نے شاہد اقبال ہرل انسپکٹر اور عبدالمجید جٹ انسپکٹر کو باعزت بری کر دیا جبکہ پولیس مقابلے کے جرم میں ملزم نعیم مظفر عرف بلو کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں