ْسرگودھا پولیس ایک ہی خاندان کے 8 افراد کوقتل کرنے والے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

آئے روز حملوں اور دھمکیوں سے مقتول خاندان کے اہلخانہ نے عدم تحفظ پر نقل مکانی کرلی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 19:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) بھلوال کے علاقہ چک 6 شمالی میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو قتل اور سات کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرمان سرگودھا پولیس کیلئے چیلنج بن گئے۔ جن کے آئے روز حملوں اور دھمکیوں سے مقتول خاندان کے اہلخانہ نے عدم تحفظ پر نقل مکانی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 20 اور21 اگست 2012ء کی درمیانی رات چک نمبر6 شمالی میں کھیلی جانے والی خون کی ہولی جس میں وزیر آباد سے آئے ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں محمد ریاض، محمد انور وڑائچ کے گھر پر رات کی تاریکی میں حملہ کرکے آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے محمد ریا، محمد انور کے علاو ان کے معصوم بچوں عدنان ، دلناز بی بی، مسماة اقراء، زبیلہ بی بی وغیرہ آٹھ افراد جاں بحق جبکہ سات دیگر افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

واقعہ میں ملوث ملزمان منور ، احسان اللہ، محمد ارشد، ماجا، حاجی پٹھان، مستنصر علی، قیصر ، عنایت اللہ وغیرہ کیخلاف پولیس صدر بھلوال نے مقدمہ درج کیا۔ جس میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔

واردات کے بعد ملزمان مفرور اشتہاری ہوگئے۔ جنہیں پکڑنے کیلئے پولیس نے کارروائی نہیں کی تاہم تین ملزمان مستنصر علی، ارشد اور احسان کو ایک مقابلے میں مار دیاا دیگر ملزمان کی گرفتاری میں تین ملزمان مستنصر علی ، ارشد اور احسان کو ایک مقابلے میں مار دیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ اشتہاری مجرمان آئے روز مقتول کے ورثاء بالخصوص محمد ریاض کی بیوہ شمیم اختر اور دیگر زندہ بچ جانے والے افراد کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی آئے روز ان پر حملے بچوں کو اغواء کرنے کی کوششیں کی گئیں جن کے مقدمات بھی اندراج ہوئے مگر پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی۔

چنانچہ شمیم اختر نے اپنے بچوں اور دیگر اہلخانہ سمیت ملزمان کے خوف اور پولیس کے عدم تحفظ سے تنگ آکر نقل مکانی کرکے گوجرانوالہ منتقل ہوگئے۔ بیوہ شمیم اختر نے اپنے دیور صابر حسین کے ہمراہ روزنامہ ’’92 نیوز‘‘ کے دفتر میں پہنچ کر اپنے اور اپنے خاندان پر ہونے والے ظلم و ستم اور بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کے قہر اور ظلم سے بچانے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں