بھمبر ،انتظامیہ ٹریفک کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے میں نا کام ،اندرون شہر سارا سارا دن ڈیمپر ، ٹرک ، اور ٹریکٹر ٹرالی دندانے لگی

پیر 22 جنوری 2018 18:00

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بھمبر انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اندرون شہر ٹریفک کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے میں نا کام ،اندرون شہر سارا سارا دن ڈیمپر ، ٹرک ، اور ٹریکٹر ٹرالی دندانے لگی ۔ سکول اوقات میں میر پور چوک کوٹھی موڑ سماہنی چوک میں ٹریفک جام معمو ل بن گیا ۔ ٹریفک پولیس بے بس ، شہری شدید پریشان ، ایمبو لینسزز بھی ٹریفک جام کا شکار ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں شدید احتجاج اور ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس بھمبر کے ذمہ داران سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی ٹریفک روانی سے مسائل سر اٹھانے لگے۔ بھمبر شہر میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی طرف سے اندرون شہر بھائی ٹریفک کے داخلہ اوقات مقرر نہ کرنے کے باعث اندرون شہر سارا سارا دن بجری انٹوں اور ریت سے بھرے ڈنمپر ، ٹرک ، ٹریکٹر ٹرالیاں دندہناتی بھرتی ہیں جس سے اکثر اوقات نہ صرف شدید ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس اندرون شہر بھاری ٹریفک کیلئے گذرنے کے اوقات مقرر کرے ۔ اور ٹریفک صورتحال کنٹرو ل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں