بھمبر شہر میں واقعہ پٹرول پمپس کم پیمانوں سے شہریوں کو لوٹنے لگے

پٹرول سے ڈلوائے جانے والے پٹرول کی مقدار انتہائی کم نکلنے لگی ‘نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 3 اکتوبر 2018 14:00

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) بھمبر شہر میں واقعہ پٹرول پمپس کم پیمانوں سے شہریوں کو لوٹنے لگے ، پٹرول سے ڈلوائے جانے والے پٹرول کی مقدار انتہائی کم نکلنے لگی ، گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو پریشانی ، متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں واقعہ پرائیویٹ پٹرول پمپس کے پیمانے انتہائی کم ہو گئے ، بھمبر گجرات رود پر واقعہ پمپس کا پٹرول ناقص جبکہ بھمبر میرپور روڈ پر سیرلہ کے مقام پر بنے پمپس نے تو حدیں کراس کرتے ہوئے پیمانے کم کر دیے ہیں بھمبر سے قریبی چڑیاولہ کے مقام پر بنے پمپ سے ڈلوائے جانے والے پٹرول کی نسبت سیرلہ پمپ کا پٹرول بہت تھوڑی مقدار میں چلتا ہے جس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ سیرلہ بھمبر والے پمپ مالکان شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جب یہ پمپ کھلا تو ہم شکر ادا کیا کہ دوکانوں سے زائد قیمت میں پٹرول لینے سے چھٹکارا حاصل ہوا پہلے کچھ عرصہ میں اس پمپ سے پٹرول ٹھیک مقدار میں ملتا رہا لیکن اب انہوں نے پیمانے کم کر دیے ہیں جس کی وجہ سے اس پمپ سے ڈلوایا جانے والا پٹرول بہت تھوڑا چلتا ہے اور جلدی ختم ہو جاتا ہے ہمارا متعلقہ اداروں نے مطالبہ ہے کہ وہ فوری کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مذید لٹنے سے بچائیں ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں