ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر صابر عباسینے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں این این او یونٹ کا افتتاح کیا

پیر 17 ستمبر 2018 16:51

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر صابر عباسی کا دورہ بھمبر اپنے دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ڈائریکٹر جنرل نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں این این او یونٹ کا افتتاح کیا۔ اسیونٹ قائم ہو نے سے نوزائیدہ بچوں کا خصوصی علاج ہو گا۔

اس سلسلہ میں جدید ترین مشینری مہیا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صابر عباسی نے اس موقع پر جموں و کشمیر سے بات کر تے ہوئے کہا کہ مریضوں کو سہولت کی فراہمی اولین فرض ہے۔ شکایات پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ شعبہ ایمرجنسی کو مزید فعال کر دیا گیا ہے۔ سو فیصد ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مریض سے بڑھ کر کوئی وی آئی پی نہیں ڈاکٹر حضرات خدا کا خوف کر تے ہوئے۔ اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے کریںاور عوام کی خدمت بجا لائیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عطائی ڈاکٹر اور جعلی حکیموں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اچھی کارگزاری پر میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو مبارک پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں