آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کا بھی وقت ختم ہونے کے قریب ، بلدیہ بھمبر میں مجسٹریٹ کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 15:05

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کا بھی وقت ختم ہونے کے قریب ، بلدیہ بھمبر میں مجسٹریٹ کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ بھمبر میں عرصہ دراز سے مجسٹریٹ کی سیٹ خالی پڑی ہے جس پر تاحال کوئی تعینات نہیں کیا جسکا ہے موجودہ حکومت جس کا نعرہ آزاد کشمیر میں گوڈ گوورنس ہے لیکن اس حکومت کا وقت بھی تھوڑا رہ گیا ہے لیکن بلدیہ میں مجسٹریٹ کی سیٹ خالی کی خالی پڑی ہے اس سارے عمل کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے جہاں ایک طرف بازاروں میں بلدیہ کی کوئی رٹ نہیں تو دوسری طرف شہریوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل میں شدید دشواری کا سامنا ہے شہریوں نے چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیہ بھمبر میں مجسٹریٹ کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں