بھمبر شہر سے تجاوزات ، غلط پارکنگ اور گراں گروشی کا خاتمہ کیا جائے، خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:32

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ممبر ایگز یکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھمبر شہر سے تجاوزات ، غلط پارکنگ اور گراں گروشی کا خاتمہ کیا جائے سماہنی چوک، لاری اڈہ، میرپور چوک، کوٹھی موڑ ، باب کشمیر پل پر ریڑھی باتوں اور غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے سماہنی چوک میں اکثر ٹریفک جام ہو جاتا ہے دکانوں کے باہر تھڑوں نے نظام کا بیڑہ غرق کررکھا ہے لوگوں کو مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی بھمبر سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر تجاوزات غلط پارکنگ کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کریں ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں