آزادی کے بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بناؤنگا، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،

پارٹی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کا ہاتھ روک کر اس کا گریبان پکڑونگا۔ مقبوضہ کشمیر میں 25 نومبر کو ہونے والے فراڈ انتخابات کو کشمیری عوام نے مسترد کردیا ہے، اب بھارتی حکومت اس جعلی انتخابات کے دڑامے کے ذریعے دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ کشمیری حق خود اردیت نہیں چاہتے ، اب نریندر مودی 8 دسمبر کو دوبارہ مقبوضہ کشمیر جا رہا ہے تاکہ 9 دسمبر کو اگلے مرحلے میں مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں فراڈ اور دھاندلی کے انتخابات کرائے۔ ابھی آزاد کشمیر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جا کرجلسے کررہا ہوں اور اس سلسلے میں 9 دسمبر کو پلندری میں جا کرجلسہ عام میں نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرونگا بلکہ آزاد کشمیر میں بہتری لانے کے لئے بھی مہم جوئی کرونگا۔ بھمبر کے پائلٹ ہائی اسکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب

بدھ 3 دسمبر 2014 18:27

بھمبر( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں آزادی کے بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بناؤنگا اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کا ہاتھ روک کر اس کا گریبان پکڑونگا۔ مقبوضہ کشمیر میں 25 نومبر کو ہونے والے فراڈ انتخابات کو کشمیری عوام نے مسترد کردیا ہے اور اب بھارتی حکومت اس جعلی انتخابات کے دڑامے کے ذریعے دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ کشمیری حق خود اردیت نہیں چاہتے حالانکہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور بھارتی وزیر اعظم بار بار مقبوضہ کشمیر جا کر ان فراڈ انتخابات کی خود سپر ویژن کررہا ہے اور اب نریندر مودی 8 دسمبر کو دوبارہ مقبوضہ کشمیر جا رہا ہے تاکہ 9 دسمبر کو اگلے مرحلے میں مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں فراڈ اور دھاندلی کے انتخابات کرائے۔

(جاری ہے)

میں ابھی آزاد کشمیر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جا کرجلسے کررہا ہوں اور اس سلسلے میں 9 دسمبر کو پلندری میں جا کرجلسہ عام میں نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرونگا بلکہ آزاد کشمیر میں بہتری لانے کے لئے بھی مہم جوئی کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں بھمبر کے پائلٹ ہائی اسکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت چوہدری عبدالرؤف کاشرنے کی جبکہ جلسہ عام سے سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری حمید پوٹھی،سابق ایڈمنسٹریٹر بھمبر چوہدری ریاض احمدکسگمہ ،چوہدری رزاق،سابق سیریٹری چوہدری عنایت، چوہدری مرید حسین،انجمن تاجران کے صدر چوہدری عبداللہ، سابق ایڈمسٹریٹر چوہدری منشاء،چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ،چوہدری ماجد برکی برطانیہ،چوہدری اصغر پونا، چوہدری ابرا نیاز ایڈووکیٹ، ملک مالک،سلطان فورس کے رہنما چوہدری حیدر کاشر، عابد زبیر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب میرپور سے بھمبر کے لئے روانہ ہوئے تو انکا جگہ جگہ فقیدالمثال استقبال کیا گیا ۔جبکہ جاتلاں، سکاسن میں انکے بڑے بڑے استقبال کیے گئے بعد ازاں انہیں گاڑیوں، ویگنوں، موٹر سائیکلوں کے ایک بہت بڑے جلوس میں بھمبر جلسہ گاہ لایا گیا۔اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، گھوڑو ں کا رقص پیش کیا گیا جس سے یہاں پر میلے کا سماں پیدا ہو گیا۔

تمام راستے میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے استقبالی بینرز، اسٹیکرز اورپینا فلیکس آویزاں تھے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے مزیدکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب ڈھونگ انتخابات کا ڈھونگ نہیں رچایا جا سکے گا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم انکی جدوجہد میں انکے شانہ بہ شانہ ہیں اور ہم نے لندن ملین مارچ کے بعد نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ بیرون ممالک اور بالخصوص برمنگھم میں بھی بھارتی قونسلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کراکے بھارت کی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کیا اور اب دنیا سمجھ چکی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں