ڈی سی آفس کچھی میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی

آزادی کی قدر کرنے والی قومیں دنیا پر راج کرتی ہیں،ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی

بدھ 14 اگست 2019 19:05

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی نے ڈی سی آفس کچھی میں یوم آزادی کے مناسبت سے پرچم کشائی کی اسموقع پر پولیس اور لیویز کے چاق چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ڈی سی کچھی کے ہمراہ دیگراداروں کے ضلعی سربراہاں بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں لازوال قربانیوں کی بدولت نصیب ہوا جو قوموں آزادی کی قدر نہیں کرتی تاریخ میں انکا نام نشان مٹ جاتا ہے انہوں نے کہا آزادی کی قدر کرنے والی قومیں دنیا پر راج کرتے ہیںعلاوہ ازیں ممبر صوبائی اسمبلی سردار یار محمدرند کی کا ل پر یوم آزادی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کچھی ڈھاڈر کے زیر اہتمام ریلی وڈیرہ علی رند کی قیادت میں نکالی گئی جس میں میر حبیب رند،حاجی ریاض رند،عبدالحئی گولہ،حاجی خان جتوئی،وڈیرہ بابل اور دیگر کثیر تعداد میں شریک تھے ریلی شاہی چوک رند علی سے ہوتا ہوا پی ٹی آئی ضلعی دفتر کے سامنے جلسہ کی صورت اختیار کرگیا اسموقع پر شرکاء سے خطاب میں میر حبیب رند ،عبدالحئی گولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یوم آزادی کے دن کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ منارہی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز آجائے پاکستان ایک پر امن ملک ہے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں کشمیر کے عوام خود کو تنہا نہ سمجھے پاکستان عوام انکے ساتھ ہیں ۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں