شہنشاہ گائیکی سندھ و بلوچستان شمن علی میرالی کے بھانجے بابر میرالی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،سردارزادہ میر فیصل خان گولہ

پیر 19 جولائی 2021 17:10

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) آل پاکستان گولہ قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین سردارزادہ میر فیصل خان گولہ،ترجمان گولہ میرالی اتحاد پاکستان میر ثناء اللہ گولہ،ڈویژنل صدر میر امام دین گولہ،برکت میرالی،معروف سندھیشاعر سانول میرالی اوربراہوی زبان کے شاعر عبد الحئی گولہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہنشاہ گائیکی سندھ و بلوچستان شمن علی میرالی کے بھانجے بابر میرالی کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سندھ میں گولہ برادری اور اسکی ذیلی شاخوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم و جبر کیا جارہا ہے اور اس کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے ماضی قریب میں بھی سندھ میں پی ٹی آئی کے سرگرم رکن میر شریف گولہ بلیدی کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اور اب گولہ قوم کے نامور گلوگار شمن علی میرالی کے بھانجے کو جمالی پل کراچی میں دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کیا ہے جس سے پوری قوم غمزدہ ہے گولہ قوم دکھ کے اس گھڑی میں شمن علی میرالی کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شمن علی کے بھانجے بابر میرالی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنائیں اور گولہ قوم کے اضطراب اور بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں