ملزم جتنا بھی طاقتور ہو قانون سے بالاتر نہیں ،کیپٹن (ر)حمزہ انجم

علاقے میں امن امان کو قائم رکھنے کے لئے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر

جمعرات 7 مارچ 2024 17:41

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کیپٹن (ر)حمزہ انجم کی سربراہی میں ڈی ایس پی بھاگ و ایس ایچ او بھاگ اور ایس ایچ او بالا ناڑی کے ہمراہ مفرور و اشتہاری ملزمان بابو ابڑو مرید ابڑو اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا اور مفروران ملزمان کے ٹھکانوں کو مسمار و نظر آتش کیا گیا دوران کاروائی مختلف ایریاز میں سرچ آپریشن کیا گیا اور مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر نے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی جانب سے سخت احکامات دیے گئے ہیں ان ہدایات کی روشنی میں جرام پیشہ عناصر کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جو کاروائی عمل لائی جا رہی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کی کاروائی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جائے گی اور اس کاروائی کے عمل کو برقرار رکھا جائے امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے جرائم پیشہ عناصر قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے انہوں نے کہاکہ ملزم جتنا بھی طاقتور ھو قانون سے بالاتر نہیں اس سلسلے میں انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ علاقے میں امن امان کو قائم رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی کریں تاکہ ان کو گرفتار کرکے امن کی فضا کو برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں