بونیر‘ پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے انتخابات 15فروری کو ہوں گے

جمعہ 17 جنوری 2020 16:38

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) آل بونیر پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے سابق ضلعی صدر مصباح اللہ نے کہاہے کہ پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے انتخابات 15فروری کو صبح 9سے عصر 4بجے تک ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کے دفتر اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر میں منعقد ہو نگے۔انہوںنے کہاکہ کاعذات نامزدگی جمع کرانے کی اخری تار یخ 30جنوری دوپہر 2بجے تک،کاعذات نامزدگی پر اعتراضات کی اخری تاریخ 31جنوری 2بجے تک،کاعذات نامزدگی واپس لینے کی اخری تاریخ یکم فروری،کاعذات کی چانچ پڑتال 3فروری جبکہ امیدواران کی حتمی فہر ست 3فروری دوپہر 2بجے لگائی جائیگی۔

سابق ضلعی صدر نے کہاکہ کاعذات نامزدگی چیر مین الیکشن کمیٹی کے پاس مقررہ تاریخ کو پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی دفتر واقع مولوی جی ہسپتال پشاور میں جمع کرائے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیٹی میں چیر مین لقمان گل اورکزئی،پر یذائڈنگ افیسر سعادت خان،اسسٹنٹ پرائذئڈنگ افیسر شمس التاج،پولنگ افیسر ز محمد ر یاض اور سجاد احمد ہو نگے۔

سابق صدر مصبا ح اللہ نے کہاکہ الیکشن کمیٹی میں چیر مین سید روئیداد شاہ اور ممبرز خواجہ عبد القیوم اور گل مومند شامل ہیں۔انہوںنے مذید کہاکہ بونیر پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کی معیاد ختم ہو نے کے بعد صوبائی کابینہ نے الیکشن کے لئے مندر جہ بالا شیڈول جاری کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے ائین کے مطابق صرف وہ پیر امیڈیکس بطور امیدوار حصہ لینے اور ووٹ پول کر نے کے اہل ہو نگے جو پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کے ائین اور قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کسی سیاسی پارٹی کے آلہ کار یا پیر امیڈیکل سٹاف کے اجتماعی مفادات سے متصادم تنظیم سے تعلق ر کھنے والے افراد الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ پول کر نے کے اہل نہیں ہو نگے۔انہوںنے کہاکہ انتحابات میں حصہ لینے والے گروپوں کے دستخط شدہ ووٹر لسٹ ہر حال میں کاعذات نامزدگی کیساتھ کمیٹی کے حوالے کر نا ہو گی بصورت دیگر امیدواران کا فائنل لسٹ جاری نہیں کیا جائیگا۔سابق صدر مصباح اللہ نے کہاکہ کوائف پر پورا اتر نے والے خواہش مند افراد الیکشن میں حصہ لے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں